Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپنے حافظے کو یوگا پوزز کی مدد سے بہتر بنائیں

بڑھتی عمر کے ساتھ یادداشت میں کمی ایک قدرتی عمل ہے ،اسے شکست نہیں دی جاسکتی لیکن چند تدابیر اختیار کر کے اس عمل کو سست روی کا شکار کیا جا سکتا ہے۔ یوگا اسٹیپس کی مدد سے یاد داشت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ یوگا عصبی نظام کو فعال اوردماغ کو مثبت سگنل فراہم کرتا ہے ۔ یہ دماغی صلاحیتوں کو بڑھانے اور یاد داشت بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتا ہے ۔
ماہرین حافظے کو بہتر بنانے کے لیے یوگا اسٹیپس جیسے کہ پرانایاما ، سرشاسانا ، بالاسانا ، سروانگاسانا اور بھوجانگاسانا کا مشورہ دیتے ہیں۔ کچھ ایک قدم اور آگے بڑھ کر ہالاسانا کو دماغی صلاحیتیں بہتر بنانے کا ذریعہ قرار دیتے ہیں۔ اس سے سینے اور گردن کے اطراف پریشر  محسوس ہوتا ہے جو جسم کے اوپری حصے یعنی سر اور دماغ کو سکون فراہم کرتا ہے لیکن اگر آپ صحت کے مسائل کا شکار ہیں تو یوگا سے پہلے اور خاص طور پر ہالاسانا پوز سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کر لیں۔
 
 

شیئر: