Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی اداروں میں ہاﺅسنگ الاﺅنس کی کم سے کم حد 2 تنخواہیں ہیں، وزارت محنت

جدہ.... وزارت محنت و سماجی فروغ نے کہا ہے کہ نجی شعبہ میں کام کرنے والے ملازمین کو ہاﺅسنگ الاﺅنس کی مد میں کم ازکم 2 ماہانہ تنخواہیں دی جانی چاہئیں۔ اس الاﺅنس کی زیادہ سے زیادہ حد نہیں۔ کمپنی اور ملازم کے درمیان طے ہونے والے معاہدے کے مطابق ہاﺅسنگ الاﺅنس کی مقدار متعین کی جائے گی۔ کمپنی کی صوابدید پر ہے کہ وہ ملازم کو کتنا ہاﺅس الاﺅنس دینا مناسب سمجھتی ہے۔ وزیر محنت ڈاکٹر علی الغفیص نے کہا ہے کہ وزارت نے اس حوالے سے کمپنیوں کو اختیار دیاہے کہ وہ اپنے ملازم کو حالات کے حساب سے ہاﺅسنگ الاﺅنس دیں تاہم اس الاﺅنس کی کم سے کم حد 2 تنخواہیں ہیں۔ دوسری طرف سوشل انشورنس ادارے کے قوانین میں واضح کیاگیا ہے کہ ہاﺅسنگ الاﺅنس کی کم سے کم حد دو تنخواہیں ہیں۔ اس کی زیادہ سے زیادہ حد کا تقرر کمپنی کی صوابدید پر ہے۔ دریں اثناء وزیر محنت نے فیصلہ کیا ہے کہ نئے سال یکم جنوری کے بعد تمام تجارتی ادارے اپنے ملازمین کو عیسوی تاریخ کے مطابق تنخواہ ادا کریں گے۔ تما م وزارتوں میںبھی کمپنیوں کے ساتھ معاملات عیسوی تاریخ کے مطابق ہی ہوا کریں گے۔ بعض ادارے ملازمین کو اختیار دیتے ہیں کہ وہ چاہیں تو ہجری کیلنڈر کے مطابق تنخواہ وصول کریں ، یہ اختیار یکم جنوری 2018 ءکے بعد ختم ہوجائے گا۔ 

شیئر: