Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیر زمین ٹنکی کی صفائی کرنیوالا کارکن دم گھٹنے سے بے ہوش

 ابہا..... زیر زمین ٹنکی صاف کرنے والا کارکن دم گھنٹے کے باعث بے ہوش گیا جسے شہری دفاع کی ٹیموں نے بچالیا۔ تفصیلات کے مطابق نے محکمہ شہری دفاع نے ٹوئٹر پر اپنے اکاﺅنٹ میں کہا ہے کہ ہفتہ کو اطلاع ملی کہ ایک کارکن کسی مکان کے زیر زمین ٹنکی کی صفائی کیلئے اترا تھا جو بے ہوش ہوگیاہے۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور کارکن کو نکال کر اسپتال پہنچا دیا۔ شہری دفاع کے ترجمان کرنل عبدالرحیم العاصمی نے کہا ہے کہ ٹنکی میں صفائی کے کیمیکل اور موٹر کے دھویں کی وجہ سے آکسیجن کی کمی بے ہوشی کا سبب بنی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹنکی کی صفائی کیلئے سلامتی کے تمام انتظامات انتہائی ضروری ہیں۔ 
 

شیئر: