Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین میں اڑنے والی دیو ہیکل چھپکلی ٹیروسار کے انڈے دریافت

 بیجنگ..... چین میںدنیاکی سب سے پہلے اڑنے والی دیوہیکل چھپکلی نمامخلوق ٹیروسارکے انڈوںکی دریافت۔شمال مغربی چین کے علاقہ سنکیانگ اوئی غرخودمختارخطہ میں چینی ماہرین قدیم حیاتیات نے دنیاکی سب سے پہلے اڑنے والی قدیم دیوہیکل چھپکلی نمامخلوق کے بناوٹ کے لحاظ سے محفوظ 200 انڈے دریافت کئے ہیں۔ان جانوروں کاتعلق اس دورسے ہے جب زمین پردیوہیکل ڈائنوسار جانوروںکانیانیاراج قائم ہواتھاتاہم فضاﺅں پرمکمل حکومت ٹیروسارکہلانے والی ان دیوہیکل چھپکلی نمامخلوق کی حکمرانی تھی۔یہ پرندے جراسک دورتک زمین پرموجودمخلوقات کےلئے موت اوردہشت کی علامت بنے رہے۔چین میںدریافت ہونے والے ان انڈوںکاتعلق ٹیروسارکی مخصوص نوع ’ہامیپٹی رس ٹیان شانیسس‘سے ہے جو کروڑوں سال قبل ناپیدہوگئے۔

شیئر: