Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پھلواری شریف میں 2 گروپوں میں تصادم،متعدد گاڑیاں نذرآتش

پھلواری شریف۔۔۔۔۔پھلواری شریف میں 2 گروپوں میں تصادم کے بعد سڑک کے کنارے کھڑی تقریباً ایک درجن گاڑیاں ،متعدد دکانیں اور جھونپڑیوں میں آگ لگا دی گئی۔پھلواری شریف کے حلقہ عیسیٰ پور میں ایک درجن موٹر سائیکل سواروں نے اچانک فائرنگ شروع کردی جس سے علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور شر پسند عناصر کی فائرنگ کے بعد پُر تشدد جھڑپ شروع ہوگئی۔دونوں گروپوں میں جم کر سنگباری اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ وہاں نصب بجلی کے ٹرانسفارمر میں آگ لگا دی گئی جس سے پورا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس دستہ نے موقع پر پہنچ کرلاٹھی چارج شروع کردیا۔ڈی ایم سنجے اگر وال ، ڈی آئی جی راجیش کمار ، ایس ایس پی منومہاراج اور سینیئر پولیس افسران نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حالات کو پر امن بنانے میں تعاون کریں۔علاقے میں جگہ جگہ پولیس دستے تعینات کردیئے گئے اور شرپسند عناصر پر نظر رکھنے کی ہدایت دی گئی۔

شیئر: