Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویلیو ایڈیڈ ٹیکس پر سیمینار

ریاض (جاوید اقبال) مملکت میں تاجروں اور صنعتکاروں کو یکم جنوری سے لاگو ہونے والے نئے ویلیو ایڈڈ ٹیکس پر آگاہی دینے کیلئے پاکستان انویسٹرز فورم ریاض سفارتخانہ پاکستان کی سرپرستی میں منگل 5 دسمبر کو سہ پہر 5 بجے مقامی اکیڈمی میں سیمینار منعقد کررہا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی معروف آڈٹ کمپنی کے مشیر سید آصف زمان مہمان مقرر ہونگے جبکہ دیگر مقررین میں مجیب الحق، عباس یاسین چوہدری اور عاشر نور کے نام بھی شامل ہیں۔ 

شیئر: