Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد نے خون کا عطیہ دیا، سالانہ قومی مہم 2026 کا آغاز

سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کو خون کا عطیہ دے کر سالانہ ’قومی عطیہ خون مہم 2026‘ کا آغاز کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ اقدام ولی عہد کی انسانی خدمت کے لیے مسلسل وابستگی اور معاشرتی صحت کے فروغ کے ساتھ  قومی اور صحت سے متعلق اقدامات کے لیے ان کی جاری حمایت کی عکاسی کرتا ہے۔
اس کا مقصد معاشرے میں عطیہ اور رضاکارانہ خدمت کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔ 
یہ عطیہ مہم ایک متاثر کن قومی اور انسانی پیغام ہے جو سماجی یکجہتی اور ہم آہنگی کی ان اقدار کی عکاسی کرتی ہے جن پر سعودی معاشرہ قائم ہے۔
یہ اقدام اس بات کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتا ہے کہ خون کا عطیہ دینا ایک عظیم انسانی خدمت ہے جو مریضوں، ایمرجنسی کی صورتوں، کینسر، خون کی بیماریوں اور تشویشناک طبی حالت مں مبتلا افراد کی جان بچانے کے لیے اہم ہے۔
اس مہم کا مقصد باقاعدگی سے رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کرنے کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا، سماجی ذمہ داری کا احساس اجاگر کرنا اور خون کے یونٹس اور اجزا میں خود کفالت حاصل کرنے میں معاونت کرنا ہے۔
قومی مہم کے تحت شہریوں میں باقاعدگی سے رضاکارانہ خون عطیہ کرنے کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی بڑھانے اور سماجی ذمہ داری کے تصور کو مضبوط کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے۔

خیال رہے گزشتہ برس عطیہ خون مہم کے دوران عطیہ کرنے والوں کی تعداد 9 لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی جو رضا کارانہ عطیات کے فروغ اور قومی بلڈ بینک کے ذخیرے کو مستحکم بنانے کی کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔

 

شیئر: