Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیجی کانفرنس میں امیر قطر کی شرکت؟ سعودی اخبارات کی شہ سرخیاں

پیر 4دسمبر 2017ء کو سعودی عرب سے شائع ہونے والے جریدے” الحیاة “کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں :۔

٭ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے منگل اور بدھ کوکویت میں منعقد ہونے والی خلیجی سربراہ کانفرنس میں شرکت کی تصدیق کردی۔ 
٭ صنعاءمیں گھمسان کے معرکے، یمنی قبائل نے حوثیوں کو پسپا کردیا
٭دیر الزور میں فتوحات کے بعد کردوں کا روس سے اظہار تشکر
٭ ارکان شوریٰ الشریعہ کالج کے پہلو بہ پہلو لافیکلٹیوں کے فضلا کو جج بنانے کے فیصلے پر بحث کرینگے
٭ عراق کے شیعہ قائدین نے الحشد الشعبی کو تحلیل کرنے سے متعلق فرانسیسی صدر کا مطالبہ مستردکردیا
٭ سی آئی اے نے قاسم سلیمانی کو عراق میں امریکی افواج پر حملے کے نتائج سے خبردار کردیا
٭ طالبان کی اسپیشل فورس کا کمانڈر ہلاک، افغان صدر کے حامی اجتماع پر خود کش حملہ ، متعدد ہلاک و زخمی
٭ امریکی صدر ٹرمپ نے ایو بی آئی میں صفائی مہم کا مطالبہ کردیا
٭ احمد شفیق نے امارات سے قاہرہ پہنچنے پر کھیل کے پتے ترتیب دینا شروع کردیئے، جلد منظر عام پر آئینگے
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: