Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طالبان کمانڈر ساتھیوں سمیت ہلاک

  کابل ...افغانستان کے شہر جلال آبادمیں خودکش دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد6 ہوگئی۔مرنے والوں میں خاتون اور بچہ شامل ہیں۔ دھماکا خیز مواد شیرازی اسٹیڈیم کے نزدیک موٹر سائیکل میں نصب تھا۔افغان صدر اشرف غنی کی حما یت میں مظاہرہ کرنے والے شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ دریں اثناءہلمند میں فضائی کارروائی میں طالبان کے نائب شیڈو گورنر ملا شاہ ولی عرف ملا ناصر کو ہلاک کردیا گیا۔ حملے میں کئی جنگجو بھی مارے گئے ۔ افغان حکام نے دعوی کیا کہ شاہ ولی طالبان کے خصوصی یونٹ کا کمانڈر تھا۔ اسے ریڈ یونٹ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ شاہ ولی طالبان کی کاررائیوں میں براہ راست ملوث تھا۔
 
 

شیئر: