Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطیف میں کلاسک کار فیسٹیول، 300 سے زائد نایاب گاڑیوں کی نمائش

ایونٹ میں وزیٹرز کا شام چار سے رات گیارہ بجے تک خیرمقدم کیا جا رہا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
قطیف سیزن 2026 کے ایک حصے کے طور پر  تین روزہ کلاسک کار فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا۔ وزیٹرز کی ایک بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کیا۔
سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سالانہ پروگرام کے تحت 300 سے زائد قدیم اور تاریخی گاڑیوں کی نمائش کی گئی۔ 
 یہ ایونٹ نایاب گاڑیوں کی لازوال خوبصورتی، نفیس ڈیزائن اور ورثے کا جشن ہے۔ گاڑیوں کے شوقین افراد، فیملیز اور وزیٹرز کے لیے ایک منفرد تجربہ پیش کرتا ہے۔
وزیٹرز کا شام چار سے رات گیارہ بجے تک نایاب گاڑیوں کے ماڈلز دیکھنے، ان کی تاریخی اور جمالیاتی اہمیت جاننے کے لیے خیرمقدم کیا گیا۔

اس ایونٹ کا مقصد شہریوں، رہائیشیوں اور سیاحوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا اور تفریحی مواقع میں اضافہ کرنا ہے۔

کلاسک کار فیسٹیول قطیف کیلنڈر 2026 کا حصہ ہے جس کا مقصد تفریحی اور ثقافتی تجربات کومتنوع بنانا اور ایسے ایونٹس کے ذریعے علاقے کے سیاحتی اور ورثے کے پر کشش مقامات کو اجاگر کرنا ہے۔

 

شیئر: