Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معاشرے کے ہر فرد کو یکساں مواقع ملنے چاہئیں، صدرجمہوریہ

نئی دہلی۔۔۔۔صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ایسے معاشرے کی تعمیر و ترقی پر زور دیا جس میں ہر شخص کو یکساں مواقع میسر ہوں اور وہ خود کو محفوظ سمجھیں۔ کووند عالمی یوم معذور کے موقع پر قومی ایوارڈ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا ملک کا مستقبل اس کے شہریوں کو بااختیار بننے میں مضمر ہے۔ ’’سب کا ساتھ سب کا وکاس‘‘کے تصور کے تحت تمام لوگوں کو اس کیلئے مصروف عمل ہونا ہوگا۔ معاشرے کے سبھی طبقے کو اس میں شامل ہونا چاہئے اور  ہر فرد کو یکساں مواقع ملنے چاہئیں۔ایسے حساس اور ہم آہنگی پر مبنی معاشرے کی تعمیر ضروری ہے جہاں ہر فرد خود کو محفوظ تصور کرے اور ہر ایک کا دکھ درد محسوس کیا جائے۔ اسی جذبے کے ساتھ ملک مضبوط ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص کو مالی طور پر اہل بناکر اس کی زندگی کو بہتر بنائی جاسکتی ہے۔ حکومت نےمعذو رافراد کو روزگار مہیا کرانے کیلئے مختلف اسکیمیں چلا رکھی ہے۔معذور افراد کیلئے خالی عہدوں پر تیزی سے تقرری کے علاوہ ریزرویشن کی سہولت فراہم ہوگی ۔حکومت  2022تک 25لاکھ معذور افراد کو روزگار فراہم کرنےکا ہدف حاصل کرلے گی۔

شیئر: