Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گولڈ مارکیٹ کی سعودائزیشن کیلئے 85 تفتیشی ٹیمیں تشکیل

ریاض.... وزارت محنت و سماجی فروغ کے ماتحت 85 تفتیشی ٹیموں نے گولڈ مارکیٹ کی سوفیصد سعودائزیشن کا فیصلہ نافذ کرانے کیلئے مملکت بھر میں چھاپہ مہم شروع کردی۔ تفتیشی ٹیمیں داخلہ ، محنت و سماجی فروغ ، بلدیات و دیہی امور ، تجارت اور سرمایہ کاری کی وزارتوں ، گورنریٹوں ، امن وعامہ اور محکمہ پاسپورٹ کے نمائندوں پر مشتمل ہیں۔ ہر ٹیم میں 6 سے 7 افراد شامل ہیں ۔ ابہا، خمیس مشیط ، محایل عسیر، بیشہ، النماص، المجاردہ، اور بلقرن میں 105 دکانوں پر چھاپے مارے گئے۔ 34 دکانوں کو بند کرا دیا گیا۔ 71 سے زیادہ دکانداروں کو شرائط پوری کرنے کے باعث کام جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی۔ عسیر ریجن میں سونے کی دکانوں پر 106 سعودی ، 13 خلیجی اور ایک سعودی خاتون کا غیر ملکی بیٹا کام کررہا ہے۔ 

شیئر: