اتحادی افواج نے بدھ کی صبح دہشت گرد حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی دارالحکومت ریاض کی طرف داغے گئے ایک کروز میزائل کو فضا میں ہی روک کر تباہ کر دیا۔
اس سے قبل یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے قائم اتحادی افواج نے بدھ کی علی الصباح اعلان کیا کہ اس نے ملک بھر میں حوثی باغیوں کے 60 فوجی اہداف پر حملے کیے ہیں۔
اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ یہ حملے صنعاء، عمران، صعدہ اور حدیدہ میں حوثی گروپ کے ٹھکانوں پر کیے گئے۔
اتحادی افواج کے مطابق ان حملوں میں زیرِ زمین بیلسٹک میزائل ذخیرہ کرنے کی تنصیبات پر مشتمل سرنگوں کو تباہ کیا گیا، جبکہ ڈرون تیار کرنے اور ذخیرہ کرنے والی ورکشاپس کو بھی نشانہ بنایا گیا۔