نیشنل آٹو ایوارڈ نے 25 کیٹیگریز میں 2026 کے فاتحین کا اعلان کر دیا
فاتحین کا انتخاب 600 سے زائد گاڑیوں کے ماڈلز اور ان کی مختلف قسموں میں سے کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
14ویں نیشنل آٹو ایوارڈ کی آرگنائزنگ کمیٹی نے جدہ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران 25 مختلف کیٹیگریز میں 2026 کے فاتحین کا اعلان کر دیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اس تقریب میں سعودی عرب اور مشرقِ وسطیٰ کے دیگر حصوں سے گاڑیوں کی صنعت سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔
فاتحین کا انتخاب 600 سے زائد گاڑیوں کے ماڈلز اور ان کی مختلف قسموں میں سے کیا گیا۔ گاڑیوں کے ماہرین کے ایک پینل نے نامزدگیوں کا جائزہ لیا، افراد اور گاڑیوں کے ماڈلز کی مختصر فہرست تیار کی اور تقریب میں فاتحین کا اعلان کیا۔
یہ تقریب جدہ چیمبر کی سرپرستی، اور سعودی آٹوموبیل اینڈ موٹر سائیکل فیڈریشن کے ساتھ ساتھ نیشنل کمیٹی فار کار ڈیلرز کے تعاون سے منعقد ہوئی۔
ایوارڈز اور جائزے کے تمام مراحل میں سعودی کار ساز کمپنی سیر نے اپنے نئے ماڈلز میں جدت طرازی کے لیے سب سے زیادہ پذیرائی حاصل کی۔ سیر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیمز ڈی لوکا کو ’مین آف دی ایئر‘ کے اعزاز سے نوازا گیا۔
