Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب اپنی جمہوریت لائیں گے ،زرداری

  اسلام آباد..سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ2 مرتبہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جمہوریت بچائی لیکن اب نہیں بچائیں گے۔ ا ب اپنی جمہوریت لائیں گے۔ ان سے لڑیں گے اور مقابلہ کریں گے۔ اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ میاں صاحب نے پاکستان کو کنگال کر دیا ۔جعلی خان کے پاس کچھ ہو گا توعوام کو دیں گے۔ گاڈ فادر اور جعلی خان کو بات سمجھ نہیں آ رہی کہ کارکنوں کی وجہ سے سب کچھ ہے۔ عوام نہیں تو پھر کرسی بھی نہیں۔ کچھ بھی ہو گا تو ووٹ کے ذریعے ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ نواز شریف عبوری حکومت تک بھی نہ ہو۔ ہماری کوشش ہوگی کہ عبوری حکومت سے پہلے یہ ہار مان جائیں۔سابق صدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پارلیمنٹ کو جوابدہ بنایا۔ پارلیمنٹ کو جوابدہ نہ بناتے تو آج کوئی نواز شریف سے سوال نہیں کر سکتا تھا لیکن لوہار اور پٹواری کو کوئی بات سمجھ نہیں آرہی۔انہوں نے کہا کہ ڈکٹیٹروں سے ہمیشہ کہا ان کا کوئی مستقبل نہیں۔مشرف کا بھی کوئی مستقبل نہیں، وہ باہر چھپ کر بیٹھا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات اور مراسم بڑھنا چاہتے ہیں۔ افغانستان پاکستان پرشک نہ کرے۔ خود دہشت گردی کا شکار ہیں۔ چاہتے ہیں افغانستان کی سرحدیں مضبوط ہوں، وہ ترقی کرے ۔انہوں نے کہا کہ سن لو کشمیر ہماری شہ رگ ہے۔ ایٹمی طاقت ہونے کے باعث ہندہمیں نیپال نہیں بنا سکتا ۔ہمیں تنہا لڑنا پڑا تو لڑیں گے لیکن ہند کو آگے نہیں بڑھنے دیں گے۔

شیئر: