Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیدار کا شمالی کوریا کا دورہ

نیویارک ۔۔۔ شمالی کوریا کے ایٹمی اور بیلسٹک میزائل پروگرام پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار جیفری فلٹمین نے شمالی کوریا کی قیادت سے بات چیت کیلئے پیانگ یانگ کے دورے کا آغاز کر دیا ہے۔ جیفری فلٹمین کا یہ دورہ اقوام متحدہ کے کسی بھی سینیئر عہدیدار کا 6 سال میں پہلا دورہ ہے ۔جیفری فلٹمین جو سیاسی امور کے بارے میں اقوام متحدہ کے چیف ہیں، شمالی کوریا کی اعلیٰ قیادت سے باہمی دلچسپی کے معاملات اور ایشوزپر تبادلہ خیال کریں گے۔
 

شیئر: