Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنگی جرائم کے الزام میں 13 بوسنیائی مسلمان گرفتار

سراجیوو ۔ ۔۔بوسنیا کی پولیس نے 1992-95 ء کی خانہ جنگی کے دوران سرب نسل کے لوگوں کیخلاف مشتبہ جنگی جرائم کے الزام میں 13 مسلمان شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں بوسنیائی فوج، علاقائی دفاعی فورسز اور وزارت داخلہ کے سابق اہلکار بھی شامل ہیں اور ان افراد پر شبہ ہے کہ وہ سرب نسل کے کئی درجن لوگوں کیخلاف جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے۔ پولیس کے مطابق ان افراد کو دارالحکومت سراجیوو اور کون ژیکس سے گرفتار کیا گیا۔ بوسنیائی خانہ جنگی کے نتیجے میں ایک لاکھ افراد ہلاک اور 22 لاکھ کے قریب بے گھر ہوئے تھے۔
 

شیئر: