Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقلیتوں کی تعلیم کی فکر ہماری ذمہ داری ہے، ممتا

کولکتہ۔۔۔۔مغربی بنگال اقلیتی و مالیاتی کارپوریشن کے سالانہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی اسکیموں سے فنڈ نہ ملنے کے باوجود ریاست بنگال میں تمام اسکیمیں اور منصوبے جاری ہیں۔مرکز نے اقلیتی طبقے کے طلباء کو اسکالر شپ دینا بند کردیا ہے، اس کے باوجود بڑے پیمانے پر انہیں اسکالر شپ دی جارہی ہے۔ ممتا نے کہا کہ اقلیتی طلبا کو تعلیم سے محروم نہیں کیا جاسکتا ۔ تعلیم پر ان کا اتنا ہی حق ہے جتنا دیگر طبقات کو ۔ ممتا نے کہا کہ بنگال کی سرزمین سونار بنگلہ ہے ۔ یہاں امن و امان ، اتحاد ، یگانگت کا ماحول ہمیشہ سے قائم ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملک کی خوبصورتی اس کی جمہوریت کی بقا میں مضمر ہے۔

شیئر: