Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیجی سربراہ کانفرنس کا قائد عمان اور میزبان سعودی عرب

مسقط.... عمانی وزیر امو رخارجہ یوسف علوی نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ خلیجی سربراہ کانفرنس کی قیادت سلطنت عمان کرے گی جبکہ 2018ءکی خلیجی سربراہ کانفرنس کامیزبان سعودی عرب ہو گا۔ اس سے قبل یہ اطلاع آئی تھی کہ آئندہ خلیجی سربراہ کانفرنس کی میزبانی سلطنت عمان کے فرمانروا سلطان قابوس کریں گے۔ بن علوی نے واضح کیا کہ ماضی میں سربراہ کانفرنس کی قیادت اور میزبانی کا کوئی مقررہ ضابطہ نہیں تھا۔ 37ویں سربراہ کانفرنس میں اس کے اصول طے کئے گئے۔ پہلی بار ان پر عملدرآمد ہو گا۔ 

شیئر: