Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عقاب، گائیڈڈ میزائل کی طرح دوران پرواز شکار پر حملہ کرتے ہیں

آکسفورڈ .... عقاب کی پرواز اور شکار کی صلاحیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں او راس پرندے کی جتنی بھی عالمی شہرت ہے وہ اسکی انہی دو خوبیوں کی دین ہے۔ اب آکسفورڈ یونیورسٹی کے شعبہ طیور سے تعلق رکھنے والے ماہرین طیور نے انکشاف کیا ہے کہ دوران پرواز جس طرح عقاب اپنے شکار پر جھپٹتے اور اس میں کامیاب رہتے ہیں وہ کسی گائیڈڈ میزائل حملے سے کم نہیں۔ تجربے کے دوران یہ بات سائنسدانوں کے سامنے آئی کہ شکار کے وقت یہ عقاب جس طریقے سے اڑان بھرتے ہیں وہ علم ریاضی کے خاص اصولوں پر بالکل پورا اترتے ہیں۔ جسے ریاضیاتی رہنمائی کہا جاسکتا ہے اور یہی وہ حکمت عملی ہے جسے دنیا بھر میں فوجیں اپنے دشمنوں کا شکار کرنے کیلئے میزائل داغتے ہیں۔عقابوں کی ایک خاص قسم پیری گرین کہلاتی ہے۔ وہ اپنے شکار اور شکار بنائے جانے والے دوسرے پرندوں کے بازوﺅں پر حملہ کرتی ہے جس کے بعد اگر حملہ پوری طرح سے کامیاب نہ بھی ہو تو دشمن پرندے کے بازو ٹوٹ جائیں اور وہ بے بسی سے نیچے جاگرے۔ ماہرین کا کہناہے کہ اس نئے انکشاف سے فضائی تعاقب کیلئے تیار کئے جانے والے روبوٹس کی ڈیزائننگ میں نمایاں پیشرفت ہوسکتی ہے۔ تحقیقی رپورٹ آکسفورڈ یونیورسٹی کے شعبہ جیولوجی کے پروفیسر گراہم ٹیلر کی نگرانی میں مرتب ہوئی ہے۔

شیئر: