Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایکوا لائن این 1، ایکوا اے 4 اور ایکوا ایس 3 اسمارٹ فون لانچ

ائیرٹیل اور انٹیکس کمپنی کی باہمی شراکت سے تین نئے 4 جی اسمارٹ فون لانچ کر دئیے گئے ہیں۔اسمارٹ فونز میں انٹیکس ایکوا این 1، ایکوا اے 4 اور ایکوا ایس 3 شامل ہیں۔ ایکوا لائن این 1 میں 4 انچ ڈسپلے، اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، میڈیا ٹیک پروسیسر ، 1 جی بی ریم , 8 جی بی اسٹوریج ، ڈوئل سم اور فورجی سپورٹ دی گئی ہے۔ فون میں 2 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور وی جی اے فرنٹ شوٹر بھی شامل ہے۔اسمارٹ فون کی بیٹری 1400 ملی ایمپئر آورز کی ہے۔ ایکوا اے 4 میں 4 انچ ڈسپلے، کاڈ کور پروسیسر ، اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم، 1جی بی ریم اور 8 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 5 میگاپکسل کا بیک کیمرہ اور 2 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔اسمارٹ فون کی بیٹری 1750 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ ایکوا ایس 3 میں 5 انچ ایچ ڈی ڈسپلے، کاڈ کور پروسیسر، اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ کیمرہ سیٹ اپ میں 8 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 5میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل ہے۔ فون کی بیٹری 2,450 ملی ایمپئر آورز ہے۔ ایکوا لائن این 1 کی قیمت 1649 ہندوستانی روپے، ایکوا اے 4 کی قیمت 1999 ہندوستانی روپے اور ایکوا ایس 3 کی قیمت 4,379 ہندوستانی روپے ہے۔

شیئر: