چین نے شینژو 24 انسانی خلائی مشن کے عملے کا با ضابطہ اعلان کر دیا ہے جس میں پاکستان کے ذیشان علی کو چین کے خلائی مشن شین ژو-24 کے عملے کا رکن منتخب کیا گیا ہے۔
یہ مشن 25 نومبر کو روانہ ہوگا جس کے ساتھ ذیشان علی چین کے ’تیان گونگ‘ خلائی سٹیشن پر جانے والے پہلے غیر ملکی شہری بن جائیں گے۔
چینی خلائی ایجنسی کے مطابق پاکستانی خلاباز مشن کے دوران سائنسی آلات اور تجربات کے ماہر (پے لوڈ سپیشلسٹ) کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے اور ’شین ژو23‘ خلائی جہاز کے ذریعے زمین پر واپس آئیں گے جو مئی میں تیان گونگ خلائی سٹیشن سے منسلک ہوا تھا۔
ایجنسی کے مطابق تین رکنی خلائی مشن میں چین کے خلاباز تانگ ہونگ بو اور وو یی بھی شامل ہیں۔
A Pakistani astronaut, Muhammad Zeeshan Ali, will become the first foreign astronaut to visit the China Space Station, serving as a payload specialist on the Shenzhou-24 crewed spaceflight mission, which is scheduled to launch on Wednesday. #TheFaces The announcement was made at a press conference for the Shenzhou-24 mission at the Jiuquan Satellite Launch Center on Tuesday. Following a short-term joint spaceflight mission, Ali will return to Earth aboard the Shenzhou-23 crewed spacecraft.
— CGTN (@CGTNOfficial) November 24, 2026








