Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلی کو جلتے ہوئے گھر سے بچانے کی کوشش میں 2خواتین ہلاک

\پینسلوانیہ.... پالتو بلی کو جلتے ہوئے گھر سے بچا کر لانے کیلئے داخل ہونے والی 2خواتین زندہ جل گئیں جبکہ تیسری بری طرح جھلس گئی۔ اسے بذریعہ ہیلی کاپٹر لیجایا گیا جہاں اسکی حالت تشویشناک ہے۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق پولیس والوں نے ان دونوں خواتین کو جلتی ہوئی عمار ت کے اندر داخل ہونے سے روکنے کی بھرپور کوشش کی تھی لیکن وہ نہیں مانی تھیں۔ اندر جاکر دھویں کے باعث وہ بے ہوش ہوگئیں اور آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔ ابھی تک ان دونوں خواتین کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ ان دونوں کی عمریں 60سے 70سال کے درمیان تھیں۔ مکان میں آگ لگنے کی وجہ بھی معلوم نہیں ہوسکی۔ پولیس تحقیقات کررہی ہے۔
 

شیئر: