Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر میں ساھر کے کیمروں پر کالک مل دی گئی

عسیر .... عسیر کے ساحل پر نصب ساھر کے 2کیمروں پر نامعلوم افراد نے سیاہی پوت دی۔ اسکا رنگ سفید تھا کالا کردیا گیا۔ مذکورہ مقام پر اس قسم کی حرکت تیسری بار کی گئی ہے۔ مقامی شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔ ساھر کی تنصیب جان و مال کی حفاظت کیلئے کی جاتی ہے۔ اسکے خلاف اس قسم کا ردعمل تہذیب و تمدن اور قانون کے سراسر منافی ہے۔

شیئر: