Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سمندر میں کشتی خراب ہونے پر بارڈر گارڈ نے پانچ شہریوں کو بچا لیا

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف بارڈر گارڈ زور دیا ہے کہ شہری سفر شروع کرنے سے پہلے اپنی کشتیوں کی درستگی کو یقینی بنائیں (فوٹو: ایس پی اے)
مدینہ ریجن کی گورنریٹ ینبع میں بارڈر گارڈز کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے سمندر میں کشتی خراب  ہو جانے کے بعد پانچ شہریوں کو کامیابی سے بچا لیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) جنرل ڈائریکٹوریٹ آف بارڈر گارڈ نے ساحل پر آنے والے سیاحوں اور سمندری سفر کرنے والوں پر زور دیا ہے کہ وہ سمندری حفاظت کی ہدایت اور اصولوں پر لازمی عمل کریں، سفر شروع کرنے سے پہلے اپنی کشتیوں کی درستگی کو یقینی بنائیں اور لائف جیکٹس کا استعمال کریں۔
ڈائریکٹوریٹ نے یہ بھی کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں امداد کے لیے مکہ، مدینہ اور شرقیہ ریجن کے لوگ 911 پر جبکہ مملکت کے دیگر علاقوں کے رہائشی 994 پر رابطہ کریں۔
 

 

شیئر: