Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرک ڈرائیوروں کیلئے لازمی سہولتیں!

طائف .... نقل و حمل بورڈ نے ٹرک ڈرائیوروں کے اوقات کار کے نئے ضوابط جاری کردیئے۔ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ ٹرک ڈرائیوروں کے اوقات کار یومیہ 9گھنٹے ہونگے۔ ہفتے میں زیادہ سے زیادہ 56گھنٹے ڈیوٹی لی جاسکے گی۔ نئے ضوابط کے تحت ڈرائیوروں کو مکمل آرام فراہم کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس بات کی کوشش کی گئی ہے کہ انہیں حد سے زیادہ نہ تھکایا جائے۔ اسی میں شاہراہوں کی سلامتی اور ٹریفک حادثات سے بچانے کا حل بھی مضمر ہے۔ المدینہ اخبار کے مطابق مذکورہ قراردادوں کی پابندی نہ کرنے پر 2تا 5ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ ڈرائیور سے 24گھنٹے کے دوران زیادہ سے زیادہ 9گھنٹے کی ڈیوٹی لی جاسکے گی۔ ہفتے میں زیادہ سے زیادہ 2بار 10گھنٹے کی ڈیوٹی لی جاسکتی ہے۔ مسلسل 2ہفتے کے دوران 90گھنٹے سے زیادہ کی ڈیوٹی نہیں لی جاسکے گی۔ ساڑھے 4گھنٹے کی ڈیوٹی کے بعد 45منٹ کا وقفہ لازم ہے۔ وقفے کو تقسیم کیا جاسکتا ہے۔ پہلی بار 15منٹ اور دوسری بار 30منٹ کا وقفہ لے لیا جائے۔

شیئر: