Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3طلاق ، حلالہ اور پدماوتی کے سوال پر ہنگامہ

لکھنؤ۔۔۔۔ بنارس ہندویونیوسٹی میں ان دنوں سمسٹر امتحان چل رہا ہے ۔امتحان میں پوچھے گئے سوالات طالب علموں کیلئے موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔ایم اے کے  سمسٹر کے سوال نامے میں 3طلاق ،حلالہ، پدماوتی سے متعلق سوال پوچھے گئے جس پر طلبہ کا ایک گروپ مخالفت میں کھڑا ہوگیا۔ طلبہ نے اسے غیر نصابی بتاتے ہوئے ہنگامہ برپا کردیا جبکہ پروفیسراسے نصاب اور پڑھائی کا حصہ بتا رہے ہیں۔بی ایچ یو کے ریسرچ اسکالر وکاس کا کہنا ہے کہ سوالات نصاب سے ہٹ کر پوچھے جارہے ہیں۔ پڑھایا کچھ اور پوچھا کچھ جارہا ہے۔ 3طلاق ، حلالہ ، پدماوتی جیسے سوالات پوچھے جارہے ہیں جو ایم اے کے نصاب میں موجود نہیں۔ بی ایچ یو کے تاریخ کے پروفیسر ڈاکٹر راجیو سریواستوا نے کہا کہ  جب ہم ’’ستی پرتھا، بچہ شادی، بیوہ کی شادی کے بارے میں پوچھتے ہیں تو اسلام میں 3طلاق ، حلالہ کیا ہے اس کے بارے میں بھی بتانا چاہئے۔تمام معلومات کیلئے سوسائٹی اینڈ کلچر کے نام سے پورا نصاب موجود ہے۔

شیئر: