Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیکنڈ لیفٹننٹ عبدالمعید کی لاہور میں تدفین

لاہور ... شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میںشہید ہونے والے سیکنڈ لیفٹننٹ عبدالمعید کی نماز جنازہ لاہور کے ایوب اسٹیڈیم میں ادا کردی گئی ۔ پورے فوجی اعزاز کے ساتھ کیولری گرونڈ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔نماز جناز میں کور کمانڈر عامر ریاض سمیت اعلیٰ فوجی اور سول افسران نے شرکت کی۔ عبد المعید کاتعلق پاک فوج کی 4 ناردرن لایٹ انفنٹری سے تھا۔ رواں سال اکتوبر کو کاکول ملٹری اکیڈمی سے پاس آوٹ ہونے کے بعد ان کی پہلی پوسٹنگ تھی۔ 

شیئر: