Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی 10لیگ سرکس ہے ، شہریار خان

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین شہریار خان نے متنازعہ ٹی ٹین لیگ کو سرکس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معمولی کمرشل فائدہ اٹھا نے کےلئے قومی کرکٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا کوئی جواز نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹین لیگ سے کھیل کو نقصان ہوگا، یہ صرف سرکس کی حیثیت رکھتی ہے اور اس کی حمایت کرنا سراسر غلط فیصلہ ہے۔ پی سی بی کے سابق چیئرمین نے کہا کہ 4 لاکھ کیا، 10 لاکھ ڈالر بھی ملتے تو قومی کرکٹ کی ساکھ پر سودے بازی نہیں کرنی چاہئے تھی۔ پی ایس ایل ہماری اپنی لیگ ہے اور فرنچائز مالکان کو شارجہ میں ہو نے والی اس مختصر دورانیئے کی کرکٹ کی وجہ سے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ہمارے لئے اپنی لیگ کی ساکھ اور اہمیت مقدم ہو نی چاہئے جبکہ اس مختصر لیگ سے سوائے اس کے منتظمین کے کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

شیئر: