Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی ضرورت ہے،اٹالین آرٹسٹ

روم۔۔۔ اٹلی کی ایک فنکارہ نے جس نے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 16سالہ فلسطینی لڑکے کی تصویر سے اسکیچ بنایا ہے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کی ضرورت ہے ۔ واضح رہے کہ پچھلے ہفتے فوزی الجنیدی نامی فلسطینی بچے کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر لیجایا جا رہا تھا۔یہ تصویر سوشل میڈیا میں ڈال دی گئی تھی جس پر اسرائیلی ظلم کے خلاف لوگوں نے کڑی نکتہ چینی کی تھی ۔ اطالوی آرٹسٹ الیسیا پیلونزی کی یہ پینٹنگ ان دنوں مقبولیت حاصل کر رہی ہے ۔ انہوں نے اٹلی کی خبر رساں ایجنسی کو ایک ای میل کے جواب میں کہا کہ موجودہ تاریک دور میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنا چاہئے اور میں سمجھتی ہوں کہ نا انصافی کے خلاف یہی سب سے زیادہ طاقتور ہتھیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اسرائیلی فوجی بچے کو پکڑ کر لیجا رہے ہیں لیکن آپ اس میں بھی فلسطینی پرچم کو پینٹ کر کے دکھا سکتے ہیں ۔ 
 

شیئر: