دست درازی کرنیوالوں کی خواتین کھلاڑیوں کے ہاتھوں پٹائی

اورنگ آباد۔۔۔۔۔اورنگ آباد میں ونگ چون مارشل آرٹس کی قومی سطح کی 2خواتین کھلاڑیوں نے کھلے عام دست درازی کرنے والوں کو پکڑ لیا اور جم کر دھنائی کی ،بعد ازاں پولیس تھانے لے گئیں جہاں پولیس نے معاملہ درج کر کے گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق کل آٹو رکشہ سے جارہے بعض لڑکوں نے سڑک کنارے جانیوالی 2خواتین پر جملہ کسا اور دست درازی کی کوشش کی ۔ لڑکیوں نے ان کی حرکت کو نظر انداز کیا لیکن ان کی حرکتیں جب حد سے بڑھیں تو لڑکیوں نے انہیں پکڑ لیا اور سرعام پٹائی شروع کردی۔ دھنائی کے بعد ان کے ہوش اڑ گئے اور معافی مانگنے لگے لیکن لڑکیوں نے انہیں نہیں چھوڑ ااور پولیس تھانے لے جاتے ہوئے راستے بھر خود ہاتھ صاف کیا۔ بعد ازاں پولیس اہلکاروں نے بھی ان کی پٹائی کی ۔ پولیس نے من چلوں کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔

شیئر: