Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میٹرومیں مسافروں کے تحفظ کیلئے سرکل آفس کا قیام

نئی دہلی۔۔۔۔ملک کی میٹرو ٹرینوں میں مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانےکیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج کابینہ کی میٹنگ میںسرکل آفس بنانے کی منظوری دی گئی۔ اس کے تحت میٹرو ریلوے سیکیورٹی کمشنر کو مقرر کیا جائیگا جس کے تحت اسسٹنٹ افسر اور ملازمین ہونگے۔ مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے صحافیوں کو بتایا کہ میٹرو ریلوے سیکیورٹی کمشنر کا عہدہ شہری ہوابازی کی وزارت کے تحت پے لیول15کا ہوگا۔ ایک سرکل آفس پرسالانہ خرچ تقریباً59لاکھ 39ہزار 40روپے ہوگا۔ انڈین ریلوے انجینیئرنگ سروس کیلئے منتخب ملازمین کو اس عہدے پر تعینات کیا جائیگا۔

شیئر: