Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

1700 سال قبل ڈوبنے والے جہاز کا پتہ لگا لیاگیا

روم ۔۔۔۔۔ اٹلی کے  مغربی ساحل  میں  سمندر  میں 1700 سال قبل  ڈوبنے والے جہاز کا پتہ لگا لیا گیا۔ غوطہ خورو ں نے اس کی تصاویر نکال کر  بھیج دیں۔  اس کی تمام چیزیں تقریباً محفوظ ہیں۔  بتایا جاتا ہے کہ  سمندر میں  آتش فشانی سرگرمیوں کے نتیجے میں  یہ جہاز ڈوبا تھا اور  اسی کی وجہ سے  یہ تباہی آئی تھی۔  اس سرگرمی کی وجہ سے  400 میٹر دور تک ساحل تباہ ہوا اور پھر تقریباً پورا شہر ہی  ڈوب گیاتھا۔  یہ واقعہ  موجودہ دور کے اٹلی  کے  خلیج نیپلز میں  ہوا تھا۔ غوطہ خوروں کو حال ہی میں اس ڈوبے جہاز کی تلاش کیلئے بھیجا گیا تھا۔

شیئر: