Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: خودکار اڑن ٹیکسی 3 سال میں سروس شروع کردے گی

    دبئی۔۔۔۔۔۔۔۔ وولو کاپٹر کمپنی نے کہا ہے کہ وہ  آئندہ 2 سے تین سال میں  اپنی خودکار  اڑن ٹیکسی سروس شروع کردے گی۔ یہ  ٹیکسی چھوٹے ہیلی کاپٹروں جیسی ہوگی اور  ایک اسمارٹ فون ایپ  سے  کنٹرول ہوگی۔  کمپنی کے شریک بانی نے دعویٰ کیا کہ 2020ء تک 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ڈرون ٹیکسی  کا خواب  شرمندہ  تعبیر ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ  اس سلسلے میں 10 سے 20 چھوٹے طیارے لوگوں کو  ان کی منزل تک پہنچانے کیلئے  کام میں لائے جائیں گے۔ یہ اڑن ٹیکسی  جرمنی کی ڈرون ساز کمپنی  وولوکاپٹر نے تیار کی ہے۔  کمپنی کا  ہیڈ کوارٹر فرینکفرٹ کے قریب ہے۔ یہ  دو نشستی  ہیلی کاپٹر  ہوگا جس میں  18   پنکھے لگے ہونگے۔  واضح رہے کہ  اس کا تجربہ  اس سال ستمبر میں دبئی میں کیا گیا تھا جو انتہائی  کامیاب رہا۔  اس میں  دو اضافی بیٹریاں، روبوٹ اور  ہنگامی  صورتحال کیلئے  دو پیراشوٹ بھی موجود ہونگے۔

شیئر: