Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحریک انصاف سیکریٹری جنرل کا عہدہ خالی رکھے گی

اسلام آباد... تحریک انصاف کی کو رکمیٹی نے نظر ثانی کی درخواست پر سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے تک سیکرٹری جنرل کا عہدہ خالی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی صداقت اور امانت پر مہر تصدیق ثبت کرنے کے عدالتی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ اعلی اخلاقی اوصاف کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہانگیر ترین کے مستعفی ہونے کے فیصلے کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔سے نظر ثانی کی درخواست کے فیصلے کی بھی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ وزیرخزانہ اشتہاری قرار د ئیے جانے کے بعد بھی خود کو منصب سے الگ کرنے کو تیار نہیں ۔ جہانگیر ترین نے محض اخلاقی بنیادوں پر استعفی دینے کا قابل تحسین فیصلہ کیا ہے۔ کرپٹ، گارڈ فادر اور سیسلین مافیا سے کوئی موازنہ نہیں۔جہانگیر ترین تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں۔ قیادت ان کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کرتی ہے۔ پانامہ کیس کی پیروی اور شریفوں کو بے نقاب کرنے میں جہانگیر ترین کے کردار کو خصوصی طور پر سراہا گیا ۔ اجلاس میں دیگر جماعتوں کے مالیاتی ذرائع کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کی ہدایت کا بھی خیر مقدم کیا گیا ۔اجلاس میںایک سال تک عمران خان کی کردار کشی کرنے وا لے میڈیا گروپ اور موٹو گینگ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا بھی فیصلہ کیا گیا اور کہا گیا کہ کردار کشی کرنے وا لے قوم سے معافی مانگیں ۔شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں آئندہ لائحہ عمل کی تیاری کیلئے اعلی سطحی کمیٹی قائم کرد ی گئی ۔اسد عمر، شفقت محمود ، فواد چوہدری اور ڈاکٹر بابر اعوان کمیٹی کا حصہ ہونگے ۔کمیٹی آئندہ ہفتہ حدیبیہ کیس پر آئندہ کا لائحہ عمل تجویز کریگی ۔

شیئر: