Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں اونٹوں کے علاج کیلئے اسپتال قائم

    دبئی۔۔۔۔۔ دبئی میں اونٹوں کے علاج کیلئے نیا اسپتال قائم کیا گیا ہے۔ اس میں کسی اور جانور کا علاج نہیں کیا جائے گا۔  اسپتال کے قیام پر 40 ملین درہم  (8.11 ملین پونڈ) خرچ ہوئے۔ اس کا  مقصد  ریاست کے چہیتے جانور   کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنا  ہے۔ اسپتال میں  جدید  سازو سامان لایا گیا ہے ۔ آپریشن تھیٹر تمام آلات سے لیس ہے اور  اونٹ کے علاج کیلئے بین الاقوامی اسپیشلسٹ بھی تعینات کئے گئے ہیں۔ ایک وقت میں  20 اونٹوں کا علاج کیا جاتا ہے۔  متحدہ عرب امارات میں اونٹ  ثقافت کا حصہ ہیں۔ امیر ہو یا غریب  ہر ایک کے پاس اونٹ ہونا  اعزاز کی بات ہے۔  اونٹوں کی نہ صرف دوڑ کرائی جاتی ہے بلکہ  ان کے مقابلہ حسن بھی منعقد ہوتے ہیں جن  میں انتہائی قیمتی انعامات بھی دیئے جاتے ہیں۔  نیلام میں اونٹوں کی قیمت کئی ملین ڈالر تک پہنچ جاتی ہے۔  دنیا میں یہ اپنی قسم کا  پہلا اسپتال ہے۔

شیئر: