Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں آم کی پہلی فصل تیار، افطار دسترخوان کی رونق بڑھ گئی

جازان لگ بھگ 10 لاکھ آموں کے درختوں کا گھر ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
جازان ریجن کے مشہور آم کی پہلی فصل مارکیٹ میں پہنچنا شروع ہو گئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق کسانوں کی جانب سے آموں کی نمائش نے مقامی ایگریکلچر مارکیٹ کی رونق اور چہل پہل بڑھا دی ہے۔
یہ علاقہ لگ بھگ 10 لاکھ آموں کے درختوں کا گھر ہے جس سے سالانہ 65 ہزار ٹن پیداوار حاصل ہوتی ہے۔ یہ نہ صرف مقامی آموں کی پیداوار کو ظاہر کرتی ہے بلکہ زرعی سیاحت کو بھی فروغ دیتی ہے۔
30 سے 45 کلو کے آم کے کاٹن کی قیمت اس کی کوالٹی اور قسم کے اعتبار سے 50 سے 200 سعودی ریال تک ہوتی ہے۔
مقامی شہری اور سیاح اس پھل کے مختلف رنگوں اور منفرد ذائقوں سے محظوظ ہونے کے لیے آ رہے ہیں۔
درجہ حرارت میں اضافے کے امکان کے بعد آم کاشت کرنے والے کسانوں کو امید ہے کہ پھل اگلے کچھ ہفتوں تک پک جائیں گے جس سے وہ کئی اقسام کے آم مارکیٹ میں لا سکیں گے۔
آم افطار کے دسترخوان پر  سب سے نمایاں پھلوں میں سے ایک ہے۔ ریجن میں یہ زرعی خوشحالی کی علامت کے طور پر کھڑا ہے اور رمضان میں مقامی ورثے اور روزمرہ زندگی کے درمیان گہرے تعلق کی نمائندگی کرتا ہے۔
 

 

شیئر: