19دسمبر منگل کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے اخبارات المدینہ اور مکہ کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں
المدینہ
٭ شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے سی آئی اے کے ڈائریکٹر کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالات۔
٭ سعودی عرب کے نئے قومی بجٹ 2018ء کی نگرانی کیلئے 7اہم پہلوؤں کی نشاندہی۔
٭ آل ثانی کی 20شخصیات نے قطر کے حکمرانوں کی پالیسی مسترد کردی۔
٭ ویلیو ایڈڈ ٹیکس 2018سے ریستورانوں پر بھی لگے گا۔ایسے ریستوران جن کی سالانہ آمدنی 10لاکھ ریال ہوگی، ان پرٹیکس نافذ ہوگا۔375ہزار ریال آمدنی والے ریستورانوں پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس 2019میں نافذ کیا جائیگا۔
٭ امریکہ نے القدس سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد کے مسودے کو ویٹو کردیا۔القدس پر قرارداد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں پیش کرنے کا فیصلہ۔
٭ سیاحت کے فروغ سے بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا، سربراہ محکمہ سیاحت شہزادہ سلطان بن سلمان۔
* * * * *
مکہ
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے کنگ عبدالعزیز کتاب ایوارڈ یافتگان کو اعزاز سے نوازا۔
٭ شاہ سلمان سے سی آئی اے کے سربراہ کی ملاقات ، خطے کے حالات حاضرہ اوردونو ں ملکوں کے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال۔
٭ سعودی عرب کا قومی بجٹ 2018ء آج پیش ہوگا۔ توازن کا بجٹ ہوگا، پہلی بار آئندہ 5برس کی بابت توقعات کے اظہار پر مشتمل ہوگا۔
٭ اوباما انتظامیہ نے حزب اللہ کی سرگرمیوں کی نگرانی کے عمل میں رکاوٹ پیدا کی تھی، خصوصی رپورٹ ۔
٭ مدینہ منورہ کے صنعتی اداروں میں ماحولیاتی خلاف ورزیاں مملکت بھر میں سب سے زیادہ۔
٭ عربی زبان کا معیار انحطاط پذیر ہے۔ عالمی دن کے موقع پر سوشل میڈیا کی خصوصی رپورٹ۔
٭ صنعاء پر کنٹرول حاصل کرنے کیلئے حوثیوں اور سرکاری افواج کے درمیان کھلے معرکے شروع ۔
٭ سمندری مصنوعات کیلئے کنگ سلمان فیکٹری 700طلبہ کو خصوصی تربیتی کورس کرائیگی۔