Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہزارے وال اوورسیز فورم کیجانب سے صحافی میر افضل گلزار کے اعزاز میں عشائیہ

 رپورٹ  و تصویر ۔جاوید راہو ۔جدہ
       مانسہرہ کے سینیئر صحافی و نائب صدر پریس کلب مانسہرہ کے اعزاز میں ہزارے وال اوور سیز پاکستانی فورم کی جانب سے جدہ میں پروکار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزارے وال اوورسیز پاکستانی فورم، مجلس شوریٰ اور تمام ممبران نے شرکت کی۔ پروگرام میں سینیئر صحافی میرا فضل گلزار کو ہزارہ میں بہترین صحافتی خدمات پیش کرنے پر فورم کی جانب سے ایوار ڈ سے نوازا گیا ہے۔تقریب سے ہزارے وال اوورسیزپاکستانی فورم کے صدر چوہدری نورالحسن ،جدہ باڈی کیچیرمین انجینیئر ملک عارف، وائس چیئرمین چوہدری دلپزیر، نائب صدر سردار رفیق، فنانس سیکریٹری امتیاز قریشی ،جوائنٹ سیکریٹری رفیق خان، مجلس شوریٰ کے سینیئرممبران حاجی جیلانی ،غلام حسن، محمد نواز شاہ ،جہاں قریشی، گل زمان رفیق و دیگر نے خطاب کیا۔انہوں نے میر افضل گلزار کی صحافتی خدمات کو سراہا اور ہزارے وال اورسیز پاکستانی فورم کے متعلق تفصیلی روشی ڈالی ۔ آخر میں میرا فضل گلزار نے اپنے خطاب میں ہزارے وال اوورسیز فورم کا شکریہ ادا کیا اور ہزارے والوں کو دیار غیر میں ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہونے پر مباکباد دیتے ہوئے کہا کے ہزارے والوں کی شناخت اور مسائل کے حل کے لیے یہ تنظیم ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت ثابت ہو رہی ہے اور امید ہے کہ یہ تنظیم دیار غیر میں نہ صرف ہزارہ بلکہ اپنے ملک پاکستان کا نام بھی روشن کرے گی۔

شیئر: