Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی نائب صدر نے مشرق وسطیٰ کا دورہ ملتوی کردیا

واشنگٹن ۔۔۔ امریکی نائب صدر مائیک پنس نے اپنا مشرق وسطیٰ کا دورہ ملتوی کردیا ۔ مائیک پنس منگل سے مشرق وسطیٰ کے ممالک کا دورہ کرنے والے تھے۔مائیک پنس نے اپنا دورہ ایک ایسے وقت میں ملتوی کیا ہے جب امریکی حکومت کو اندرونی اور بیرونی دباؤ کا سامنا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دینے کے بعد مشرق وسطیٰ سمیت دوسرے ملکوں میں بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری طرف داخلی سطح پر ٹرمپ انتظامیہ نئے ٹیکس قانون پر رائے شماری کی تیاری کررہی ہے۔مائیک پنس نے اپنا دورہ وسط جنوری 2018ء تک موخر کردیا ہے۔ تب تک پنس وائٹ ہاؤس میں رہیں گے تاکہ ضرورت پڑنے پر سینیٹ میں صدر ٹرمپ کی ٹیکس اصلاحات پر رائے شماری کرائی جاسکے۔
 

شیئر: