Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عربی زبان کی ترویج و اشاعت کے سعودی پروگرام پر اہل پاکستان کا اظہار تشکر

    اسلام آباد- - - - - - پاکستان میں قائم سعودی سفارتخانہ نے "پاکستان میں عربی زبان کا حال و مستقبل" کے عنوان سے خصوصی سیمینار منعقد کیا۔ اس کا اہتمام عربی زبان کے عالمی دن کے حوالے سے کیا گیا۔ اسلام آباد میں سعودی سفیر نواف المالکی نے سرپرستی کی۔ اسلام آباد میں انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے سربراہ ڈاکٹر احمد الدرویش پاکستانی جامعات کے وائس چانسلران، ادیب ، دانشور ، عربی ادب انسٹی ٹیوٹس کے نمائندے اور سعودی جامعات کے فضلاء شریک ہوئے۔  سیمینار کے شرکاء نے سائنسی طبی اور تکنیکی شعبوں میں ہونے والی ترقی کے ماحول میں عربی بان کے حال و مستقبل پر روشنی ڈالی۔ پاکستان میں عربی زبان کو درپیش دشواریوں کا تذکرہ  کیا گیا۔ عربی زبانکی ترویج کیلئے پاکستان میں اسلامی کردار کو نمایاں کیا گیا۔ پاکستان میں سعودی کلچرل اتاشی ڈاکٹر علی خوشاوی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں عربی زبان کی اہمیت اور جدید ٹیکنالوجی میں اس کیے کلیدی کردار کو نمایا ںکیا۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی سفارتخانہ"پاکستان میں عربی زبان منصوبے"ادبی ملاقاتوں ، لیکچرز اور سیمیناروں کے ذریعے عربی زبان کی ترویج و فروغ میں حصہ لے رہا ہے۔ پاکستان میں سعودی سفارتخانے کے ناظم الامور حبیب اللہ البخاری نے بتایا کہ سعودی عرب اورکنگ عبداللہ بین الاقوامی مرکز برائے عربی زبان پاکستان میں عربی زبان کی ترویج و اشاعت کے سلسلے میں موثر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اپنے قیام کے روز اول سے عربی زبان کی خدمت میں مصروف ہے ۔ اسلام آباد میں سعوی اسکول بھی غیر عربوں کو عربی سکھانے والے پروگرام نافذ کر رہا ہے۔ پاکستانی مرد و خواتین اس پروگرام کو پسند کر رہے ہیں۔ سیمینار کے شرکاء نے عربی زبان و ادب کی ترویج و اشاعت اور خصوصی سیمینار کے انعقاد پر سعودی عرب سے اظہار   تشکر کیا۔ پاکستانی دانشوروں، ماہرین لسانیات او راساتذہ نے عربی زبان سے گہری عقیدت کا بھی تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب پاکستان میں عربی زبان کی ترویج و اشاعت کیلئے مسلسل کوشاں ہے اس کے لئے وہ ہم سب کے شکریہ کا مستحق ہے۔
 

شیئر: