ٹوئٹر کی جانب سے پچھلے ماہ نفرت انگیز اور تشدد پر اکسانے والے مواد کے خلاف پالیسی کا اعلان کیا گیا تھا اور اب سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر نے اس پالیسی پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔ کسی بھی صارف کی جانب سے نفرت انگیز ٹویٹ کرنے یا ٹوئٹر اکاؤنٹ کے کسی ایسی تنظیم سے منسلک ہونے پر جوکہ تشدد اور انتہاپسندی پھیلانے کا باعث ہو ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی جائیگی اور مسلسل پالیسی کی خلاف ورزی پر اکاؤنٹ کو مستقل طور پر بلاک کردیا جائے گا۔ کسی بھی ذات مذہب یا جنس کے خلاف نفرت انگیز تصاویر پوسٹ کرنے پر بھی ٹویٹ کو ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔حکومتی اور فوجی اداروں پر نئی پالیسی کا اطلاق نہیں ہو گا۔