سعودی عرب آج ریاض میں عرب اور اسلامی ملکوں کے وزرائے خارجہ کے ایک ہنگامی اجلاس کی میزبانی کرے گا جس میں علاقائی سلامتی اور استحکام پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
وزارت خارجہ نے بدھ کی صبح ایکس اکاؤنٹ پر بیان میں کہا کہ ’اجلاس کا مقصد خطے کی سلامتی اور استحکام کے حوالے سے مزید مشاورت اور ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔‘
28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تھا جو خطے میں بحران باعث بنا، جس کے بعد تہران نے خلیجی ملکوں، اسرائیل اور امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کی وسیع مہم شروع کر رکھی ہے۔