Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوکیا 9 کی تفصیلات سامنے آگئیں

ایچ ایم ڈی کا نیا اسمارٹ فون نوکیا 9 جلد متعارف ہونے جا رہا ہے اور فون سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیں ہیں۔ رپورٹس کے مطابق فون میں 5.5 انچ او ایل ای ڈی ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگن 835 پروسیسر، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم اور 128 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر 12 میگا پگسل اور 13 میگا پکسل کا ڈوئل کیمرہ دیا جائے گا جبکہ فرنٹ کیمرہ صرف 5 میگا پکسل کا ہوگا۔اسمارٹ فون کی بیٹری 3250 ملی ایمپئیر آورز کی ہوگی اور اس میں فاسٹ چارجنگ سپورٹ بھی شامل ہوں گی۔ فون کو ممکنہ طور پر 19 جنوری کو لانچ کیا جائے گا۔
 

شیئر: