Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’ انڈیا موسٹ وانٹڈ‘‘کے اینکرصہیب الیاسی کوبیوی کےقتل پر عمر قید

    نئی دہلی - - - -  -ہندوستانی کے معروف سیریل’’ انڈیا موسٹ وانٹڈ‘‘کے اینکر صہیب الیاسی کو بیوی کے قتل کی پاداش میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔ جرنلسٹ صہیب الیاسی کو نئی دہلی کی مقامی عدالت نے 16دسمبر کو اس قتل کا مجرم قرار دیا تھااور بدھ کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی ۔ صہیب کے وکیل نے عدالت سے گزارش کی تھی کہ ان کے موکل کو پھانسی کی سزا نہ دی جائے ۔ 11جنوری 2000ء کو صہیب کے گھر میں اہلیہ انجو کی مشتبہ حالت میں موت ہو گئی تھی ۔ قتل کرنے کیلئے قینچی کا استعمال کیا گیا تھا ۔ 28مارچ 2000ء کو پولیس نے جہیز کیلئے قتل کے تحت صہیب کو گرفتار کیا تھا ۔ پولیس نے جانچ میں پایا تھا کہ صہیب اور اہلیہ انجو الیاسی کے بیچ اکثر و بیشتر جھگڑا ہوتا تھا ۔ واردات کے بعد اپنے گناہ پر پردہ ڈالنے کیلئے اس کی دوست کو فون کر کے صہیب نے بتایا تھا کہ انجو نے خودکشی کر لی ہے ۔ انجو کے گھر والوں نے صہیب پر قتل کا الزام لگایا تھا ۔ 1995ء میں صہیب نے اہلیہ کے ساتھ ایک کرائم شو بھی چلایا ۔ مارچ 1998ء میں ٹی وی کرائم شو’’ انڈیا موسٹ وانٹڈ ‘‘کی اینکرنگ سے صہیب الیاسی مشہور ہو گیا تھا۔2000ء میں بیوی کے قتل کے الزام کے بعد یہ معروف شو بند کر دیا گیا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس دوران انجو کی بہن رشمی نے ایک ڈائری پولیس کو دی تھی۔ اس میں انجو نے بہت کچھ لکھا تھا ۔ انجو کا قتل میور ویہار کے اپارٹمنٹ میں کیا گیا تھا ۔ اس دوران اسکے 2نجی گارڈ راجکمار اور شترو گن تعینات تھے ۔ پولیس کو جانچ میں باتھ روم میں خون کے نشان ملے تھے ۔ انجو کی مبینہ طور سے تقریباً10بجکر 45منٹ پر موت ہوئی ۔ صبح اُسے 11بجکر 26منٹ پر آل انڈیا میڈیکل انسٹیٹیوٹ پہنچایا گیا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ صہیب دہلی میں پیدا ہوا ۔ الیاسی اور انجو 1989ء میں جامعہ ملیہ اسلامیہ میں زیر تعلیم تھے تبھی دونوں کے درمیان دوستانہ تعلقات ہو گئے۔انجو کے گھر والوں نے ان تعلقات کو لیکر سخت مخالفت کی ۔اسکے بعد دونوں لندن چلے گئے ۔ مخالفت کے باوجود صہیب اور انجو نے 1993ء میں لندن میں خصوصی شادی ایکٹ کے تحت شادی کر لی تھی ۔ انجو نے اپنا نام بدل کر افشاں رکھ لیا تھا۔صہیب نے وہاں ٹی وی ایشیا میں کام کیا تھا ۔ وہ اس چینل کے پروگرام پروڈیوسر رہے ۔ 1996ء میں ہندوستان واپس آگئے اور اپنے دم پر انڈیا موسٹ وانٹڈ پروگرام شروع کیا لیکن 2000ء آنے تک دونوں کے تعلقات میں تلخی بڑھنے لگی ۔ جس وقت یہ قتل ہوا دونوں کی ایک ڈھائی سال کی بیٹی بھی تھی ۔

شیئر: