Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

8ہزارمیٹر طویل عروسی لباس تیار

    پیرس- - - - - فرانسیسی فیشن ڈیزائنرز نے 8 ہزار میٹر طویل عروسی لباس تیار کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرادیا۔ عروسی لباس تیار کرنے والی مشہور فرانسیسی کمپنی نے کمال مہارت اور انتھک محنت کرکے عروسی لباس کا ایسا شاہکار تیار کیا جسے دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔ ڈریس ٹرین نامی عروسی لباس کی کل لمبائی 8 ہزار 95 میٹر ہے جو 15 رضاکاروں نے دو ماہ کے عرصے میں سلائی کرکے تیار کیا ہے۔مذکورہ لباس میں کپڑے کے لمبے لمبے ٹکڑوں کو نہایت خوبصورتی اور صفائی  کے ساتھ یکجا کرکے دیدہ زیب بنایا گیا ہے، لباس کو نمائش کیلیے پیش کیا گیا تو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی 2رکنی ٹیم نے جانچ پڑتال کی اور تمام تر ضوابط کے بعد اسے اپنی نوعیت کے انوکھے ورلڈر یکارڈ کا اعزاز دے دیا۔دوسری جانب لباس تیار کرنے والی کمپنی کے منتظمین کا کہنا ہے کہ عالمی ایوارڈ کے حامل اس لباس کو فروخت کرکے حاصل شدہ رقم فلاحی کاموں کیلئے عطیہ کی جائے گی۔

شیئر: