Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فضل الرحمان کے تحفظات دورکرنے کا فیصلہ

  اسلام آباد...وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جاتی امرا میں نواز شریف سے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی موجود تھے۔ فاٹا اصلاحات معاملے پرمولانا فضل الرحمان اور دیگرکے تحفظات دورکرنے پراتفاق کیا گیا۔ پارلیمانی جماعتوں کے قائدین سے رابطے تیزکرنے پر بھی غور کیا گیا ۔ دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پارلیمنٹ کی مضبوطی تمام اداروں کی مضبوطی ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ 2018 انتخابات کا سال ہے۔عوام اور کارکنوں سے رابطے میں تیزی لائی جائے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے۔مسلم لیگ ن 2018 کے انتخابات نواز شریف کی قیادت میں لڑے گی۔

شیئر: