Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبیک یا قدس کانفرنس نے امریکی صدر کا فیصلہ مسترد کردیا

    ریاض - - - - -  پاکستان علماء کونسل کے سربراہ مولانا طاہر محمود اشرفی نے القدس پر امریکی فیصلے کو پوری قوت سے مسترد کر دیا۔ "لبیک یا قدس"کے زیرعنوان کانفرنس کے شرکاء نے حرمین شریفین کی سرزمین کو دہشت گردانہ حملوں کا مسلسل ہدف بنانے پر حوثی باغیوں کو سخت سست کہا۔ انہوں نے حرمین کے امن کو خطرات پیدا کرنے والے حوثیوں ، ان کے حامی عناصر کو منکشف کرنے پر زور دیا۔ القدس کی شناخت کو زک پہنچانے کی ہر کوشش سے نمٹنے کیلئے امت کو صف بستہ ہونے کیلئے کہا۔ کانفرنس میں سعودی سفارتی مشن کے نائب حبیب اللہ بخاری، پاکستان میں فلسطینی سفیر ولید ابو علی، مصری سفیر احمد یعقوب، اسلام آباد میں انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے سربراہ ڈاکٹر احمد الدربیش سمیت سیکڑوں اہم سیاستدانوں  ، انسانی حقوق کے پاسبانوں ، علماء اور سماجی خدمت گاروں نے شرکت کی۔ انہوں نے مسئلہ فلسطین کی خاطر  قربانیوں ، تائید و حمایت اور فلسطینی صدر کو مسلسل ڈھارس دلاتے رہنے پر شاہ سلمان کو  خراج تحسین پیش کیا۔
 

شیئر: