Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں تیسرے یوم بیعت کا جشن جاری۔۔۔۔۔ اخبارا ت کی شہ سرخیاں

22دسمبر 2018جمعہ کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے اخبارات عکاظ اور الشرق الاوسط کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں
    الشرق الاوسط
    ٭  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے القدس سے متعلق ٹرمپ کے فیصلے اور دھمکی کو مسترد کردیا۔ 128ممالک نے القدس کی پہچان کی تبدیلی کے خلاف ووٹ دیدیا ۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کے فیصلے کو ماننے سے انکار کردیا ، فلسطینی صدر نے اسے فلسطینیوں کی فتح قراردیا۔
    ٭  سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان سے فلسطینی صدر محمود عباس کی ملاقات ، فلسطینیوں کے حقوق کے حصول کو یقینی بنانے کے موضوع پر مذاکرات۔
    ٭  روسی صدر نے شاہ سلمان کے ساتھ ٹیلیفونک رابطے کے دوران ریاض پر ایرانی حمایت یافتہ حوثی میزائل حملے کی مذمت کردی۔
    ٭  شام کیلئے اقوام متحدہ کے ایلچی دمشق حکام کو راہ راست پر لانے کیلئے ماسکو پہنچ گئے۔
    ٭  امریکی وزارت دفاع نے شام میں روس پر معاہدوں کی خلاف ورزیوں کا الزام لگا دیا۔
    ٭  لیبیاکی قومی فوج کے کمانڈر خلیفہ حفتر کے نام فرانس کا پیغام ، اقوام متحدہ کا منصوبہ ہی مسائل کا حل ہے، اس کا کوئی متبادل نہیں۔
    ٭  متحدہ عرب امارات اور ترکی کے درمیان بحران دھماکہ خیز شکل اختیار کرگیا۔ ترک دفتر خارجہ نے اماراتی ناظم الامور کو طلب کرکے اماراتی وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید کے ٹویٹ پر احتجاج کیا۔
    ٭  بغداد اور اربیل کے حکمرانوںکے درمیان اقوام متحدہ کی نگرانی میں مکالمے کا امکان۔
    ٭  سعودی عرب میں تیسرے یوم بیعت کا جشن جاری۔
* * * * * *
 
عکاظ

    ٭  سعودی عرب نے تہران کے احتساب کیلئے واشنگٹن اور لندن کے درمیان تال میل پیدا کرلیا۔ ریاض پر میزائل حملے کی مذمت کرنیوالوں کا تانتا بندھ گیا۔ روس نے میزائل حملوں کی بابت جامع تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
    ٭  82فیصد مستحقین کو حساب المواطن کے تحت زرتلافی کی پہلی قسط مل گئی۔2ارب ریال جاری کئے گئے ۔
    ٭  محکمہ زکاۃ و آمدنی نے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی بابت غیر متعلقہ اداروں کی جاری کردہ من گھڑت اطلاعات پر ناگواری کا اظہار کردیا۔
    ٭  برڈ فلو کی وجہ سے ریاض میں 60ہزار مرغیوں اور پرندوں کو تلف کرادیا گیا۔
    ٭  ماحولیاتی امور کے ماہرین نے جدہ ’’الاربعین جھیل ‘‘کے خطرات کو نظر انداز کرنے کے خطرات سے آگاہ کردیا۔
    ٭  361نجی اسکول بند ہوسکتے ہیں۔ وزارت تعلیم کا انتباہ۔
    ٭  سعودی عرب کا مالیاتی نظام مضبوط ہے ، مودیز گروپ۔
    ٭  فلسطینی سیامی بچے ریاض پہنچ گئے۔ شاہی ہدایت پر دونوں کو ایک دوسرے سے جدا کرنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔
    ٭  مدینہ منورہ میں دل کے امراض اور نظر نہ آنے کے علاج کیلئے’’ مبارک ریت‘‘ پھیلانے والے دھوکے باز پکڑے گئے۔

 

شیئر: