Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قمر سیوہاروی اور عائشہ خواجہ کے انتقال پر بہجت نجمی سے اظہار تعزیت

    جدہ - - - - - - 3شعری مجموعوں کے خالق معروف دانشور و ادیب شجاع الدین قمر سیوہاروی کا 78برس کی عمر میں مراد آباد میں انتقال ہو گیاتھا۔ تدفین سیوہارہ کے خاندانی قبرستان میں عمل میں آئی۔ موصوف، مولانا حفظ الرحمان سیوہاروی ؒ کے چھوٹے بھائی اور مشہور حکیم صلاح الدین کے صاحبزادے تھے۔  انہو ں نے سوگواروں میں 2بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی۔ وہ اردو کے لیکچرار بھی تھے۔ قمر سیوہاروی کے انتقال پر مولانا حفظ الرحمان سیوہاروی اکیڈمی کے بانی سربراہ بہجت نجمی سے محبین نے گہرے رنج و ملال ، ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ انہو ں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ متوفی کی مغفرت فرمائے ۔ درجات بلند کرے اور سوگواروں کو صبر جمیل سے نوازے۔  محبین نے بہجت نجمی سے ان کی پھوپھی جان عائشہ خواجہ کے انتقال  پر بھی تعزیت کی۔ موصوفہ شاعرہ تھیں ، 82برس کی عمر پائی ۔ انہوں نے سوگواروں میں 2بیٹے چھوڑے جن میں سے ایک سپریم کورٹ کے معروف وکیل شمس خواجہ اور دوسرے اگنو میں بحیثیت پروفیسر کام کر رہے ہیں۔ ایک ہفتے قبل ہی ان کا انتقال دہلی میں ہوا تھا ۔ جہاں سے انہیں تدفین کیلئے نگینہ لیجایا گیا۔

شیئر: